پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی اورتحریک انصاف کے سورن سنگھ کے درمیان جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی۔ اس بارا سپیکر نے معاملہ سنبھال لیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی نے حکومتی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ارباب اختیار انشا اللہ اور ماشا اللہ کے الفاظ استعمال کرتے ہیں لیکن عملی کام ندارد، بس یہ جملے تھے جو تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سورن سنگھ کو بالکل اچھے نہیں لگے۔
انہوں نے کہا کہ نگہت اورکزئی کے یہ الفاظ اسمبلی کی کارروائی سے حذف کیے جائیں۔ سورن سنگھ کے اعتراض سے نگہت اورکزئی سیخ پاہوکر بولنا شروع ہو گئیں۔ سورن سنگھ بھی اونچی آواز سے بولنا شروع ہو گئے۔ جس پر اسپیکر نے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کا خاموش کرا دیا۔