خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں وفاق سے چیف ایگزیکٹو پیسکو کے تبادلے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے خلاف قرارداد رکن اسمبلی یاسین خلیل نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا کہ صوبے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے۔ قرارداد میں چیف ایگزیکٹو پیسکو کے تبادلے کا مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد پر بحث کے دوران وزیراطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 27 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا ہونے والی بجلی صوبے کے عوا م کو 18 روپے میں فی یونٹ میں دی جاتی ہے۔

اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پورے ملک کا مسئلہ ہے لہذا قرارداد کسی ایک افسر کے خلاف نہیں ہونی چاہئے۔ تاہم حکومت نے اپوزیشن کا اعتراض مسترد کر دیا۔ جس کے بعد اپوزیشن کے شور شرابے میں قرارداد منظور کر لی گئی۔