خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرار داد منظور ہونے کے بعد نیٹو سپلائی بند کر دی جائے گی۔ میاں افضل

مصطفی آباد/للیانی : خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قرار داد منظور ہونے کے بعد نیٹو سپلائی بند کر دی جائے گی۔ جب تک امریکہ کو واضع پیغام نہیں دیا جاتا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں اس وقت تک امریکہ مذاکرات کو سبو تاژ کرتا رہے گا۔ ڈرون حملوں پر تمام سیاسی جماعتیں و عوام متحد ہیں ۔ عوام کی نمائندگی کا دعوا کرنے والی حکومت کو بھی سخت موقف اختیار کرنا چاہئے۔ بصورت انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔پاکستان کی سلامتی و استحکام کو ہر بات پر مقدم رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت سرکس کے شیروں کی طرح آئی ایم ایف کے اشاروں پر کرتب دیکھا رہی ہے۔ جس کا ٹکٹ عوام کو مہنگائی، بیروز گاری، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ملک و قوم کو جن مشکلات کا سامنا ہے وہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ حکومت اپنے شاہانہ اخراجات میں کمی کی بجائے عوام کو مزید مسائل سے دو چار کر رہی ہے۔ اس کے پاس مسائل کے حل کیلئے کوئی موثر حکمت عملی نہیں۔