خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 مئی کو طلب

Pakhtunkhwa Assembly

Pakhtunkhwa Assembly

پشاور(جیوڈیسک)الیکشن کے بعدخیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلااجلاس 29مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔صوبائی اسمبلی کے اسپیکرکرامت اللہ خان نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے99 میں سے97 ارکان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جبکہ بٹگرام اور بنوں کے ۔ دوحلقوں کے سرکاری نتائج کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔ اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے جائیں گے جبکہ انتخاب 30 مئی کو ہو گا۔