خیبر پختون خوا میں دمہ اور سانس کے امراض میں اضافہ

Asthma

Asthma

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا میں آلودگی کے باعث دمہ اور سانس کے دیگر امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دمہ کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دمہ کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 64 ہو گئی ہے۔

دمہ کے مریضوں کی شرح کے لحاظ سے سوات سرفہرست ہے جہاں دمہ میں مبتلا مریضوں کی تعداد 12 ہزار 572 ہے۔ دوسرے نمبر پر ضلع صوابی ہے جہاں 9812 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ دمہ کے مرض میں مبتلا افراد کی سب سے کم تعداد ضلع ٹانک میں 895 ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق دمہ کا مرض کسی بھی عمر میں لاحق ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق دمہ کے مرض میں اضافے کی وجوہات میں ٹھنڈے پانی کا استعمال اور ماحویاتی آلودگی سرفہرست ہیں۔