خیبرپختونخوا كابینہ و حكومتی ٹیم میں ردوبدل، دو نئے وزرا شامل

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا كابینہ و حكومتی ٹیم میں ردوبدل کر دی گئی ہے، نئی کابینہ میں دو نئے وزرا شامل کر دیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان كی منظوری سے پیر كے روز كابینہ میں دو نئے وزیر شامل كیے گئے، معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلیٰ تعلیم كامران بنگش كو ترقی دیتے ہوئے وزیر بنایا گیا ہے جب كہ ہری پور سے ارشد ایوب خان كو كابینہ میں شامل كیا گیا ہے، كامران بنگش پہلے سے موجود دونوں محكموں كا چارج سنبھالے ركھیں گے جب كہ ارشد ایوب اور فیصل امین گنڈاپور كے محكموں كا اعلان جلد كیا جائے گا۔

معاونین خصوصی عارف احمد زئی، محمد ظہور اور ریاض خان كو ترقی دیتے ہوئے مشیر مقرر كر دیا گیا، تینوں مشیر پہلے سے موجود اپنے محكموں معدنیات، مذہبی امور و اوقاف اور سی اینڈ ڈبلیو كا چارج سنبھالے ركھیں گے۔ دو نئے وزرا کی شمولیت كے ساتھ ہی كابینہ كا آئینی حجم مكمل ہو گیا ہے۔