خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) مانسہرہ، سوات، شانگلہ، لوئر دیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 175 کلومیٹر اور مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش ریجن تھا۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 5 عشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔