خیبر پختونخوا: کورونا سے خاتون کے انتقال پر پورا گاؤں قرنطینہ قرار

Lockdown

Lockdown

لوئر دیر (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق لوئر دیر میں انتقال کرجانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد پورے گاؤں کو قرنطینہ قرار دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے ببتایا کہ گاؤں میں آمد ورفت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی بھی شخص کو علاقے سے باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 180 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں اب تک اموات کی تعداد 3 ہے۔