پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اورمیڈیکل کی طالبہ کی جان لے لی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر گرلز میڈیکل کالج کی سال اول کی طالبہ ثنا ریاض کورونا سے جاں بحق ہو گئی۔ متاثرہ طالبہ کو کورونا کے باعث حیات اباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال پشاور میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کورونا آئی سی یو میں وینٹیلیڑ پر زیر علاج تھیں. تاہم حالت تشویشناک ہونے پروہ جانبرنہ ہو سکی اور خالق حقیقی سے جا ملی ہے۔
اس سے قبل خیبر میڈیکل کالج کے ایم بی بی ایس تھرڈ ایئر کے طالب علم عدنان حلیم بھی کورونا سے وفات پا چکے ہیں۔