پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس فورس میں کرپٹ اہلکاروں کے خلاف جاری مہم میں مردان اور ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے اکاسی اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
معطل ہونے والوں میں نو انسپکٹرز، بیس سب انسپکٹرز، پندرہ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت اکسٹھ اہلکار شامل ہیں، معطل ہونے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس فورس میں اس مہم کے تحت پشاور کے پانچ ایس ایچ اوز سمیت دس افسروں کو پہلے ہی بدعنوانی کے الزامات میں معطل کیا جا چکا ہے۔