خیبر پختونخوا میں کرپشن نے سب کچھ تباہ کر دیا، کرامت اللہ چغرمٹی

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) پشاور خیبر پختون خوا اسمبلی کے اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں کرپشن نے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا اور سابق حکومت کے گناہوں کی سزا بڑی سیاسی جماعتوں کو ملی ہے۔

11مئی کے عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے صوبائی اراکین اسمبلی کے پہلے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور تبدیلی کا نعرہ لگا کر اسمبلی میں پہنچنے والے اراکین صوبے کی ترقی و خوش حالی اور مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔