پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 4۔6 فیصد ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک مرتبہ پھر بڑھنے لگی ہے اور صوبے میں مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 4۔6 فیصد ہوگئی ہے۔ صرف شانگلہ میں یومیہ مثبت کیسز کی شرح 100 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس وقت پشاور میں 13 فیصد، چترال لوئر 19 فیصد، کرک 20 فیصد، ڈی آئی خان 32 فیصد ہے۔
کورونا کیسز میں اضافے کے بعد صوبے کے 3 بڑے سرکاری اسپتالوں لیڈی ریڈنگ اسپتال، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے لئے مختص بیڈز پر تیزی سے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان اسپتالوں کے 710 بیڈز میں سے 367 پر مریض داخل کئے گئے ہیں جبکہ 58 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
اس وقت خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صرف 8 بیڈز خالی رہ گئے ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 171 ہوگئی ہے ۔اسی طرح خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 98،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 98زیر علاج ہیں۔لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 400 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں 204،اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 106 بیڈز کورونا کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔