پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ صوبے کے 9 اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم کے مطابق پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر اور بونیر میں اسکولوں کو 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے ملک میں کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد سمیت بعض اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے اضلاع کا فیصلہ صوبائی حکومتوں پر چھوڑا ہے۔