پشاور (جیوڈیسک) محکمہ آب پاشی خیبر پختونخوا نے چار اضلاع میں سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کر دی۔ محکمے کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ محکمہ آب پاشی خیبر پختونخوا کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پشاور، مردان، ملاکنڈ اور ہزارہ میں13 اور 14 اگست کو تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔
دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے کنہار، کلپانی نالہ اور بڈھنی نالہ میں طغیانی کا خطرہ ہے۔سیلابی ریلوں کے پیش نظر افسران کی چھٹیاں منسوخ کر کے انہیں الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جب کہ ندی نالوں اور دریاوں کے کنارے آباد لوگ بھی محتاط رہیں۔