خیبر پختون خوا: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا سروس اسٹرکچر میں بہتری کیلئے احتجاج

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج نویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختون خوا کی کال پر پشاور کے تین بڑے تدریسی اسپتالوں لیڈی ریڈنگ، خیبرٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلکس سمیت مختلف اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کو 9 دن ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے سروس اسٹرکچر دینے اور غیر مستقل ڈاکٹروں کو مستقل کرنے سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں۔

اسپتالوں میں او پی ڈیز، وارڈز اور دیگر شعبہ جات میں سروسز بند ہیں۔ تاہم ایمرجنسی میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہڑتال سے مریضوں اور ان کے رشتے داروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں نے شیرشاہ سوری پل کے قریب احتجاجی کیمپ بھی لگارکھا ہے ہے۔ ینگ ڈاکٹروں کے وفد کی آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات ہو گی، جس میں ڈاکٹروں کے مطالبات پر بات کی جائے گی۔