پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے ڈرون حملوں کے خلاف صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی ہے۔ قراد داد سینئر وزیر سراج الحق، شوکت یوسف زئی اور شہرام ترکئی نے جمع کرائی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ڈرون حملے ملک کی سا لمیت ، خود مختاری اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
جس کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈرون حملے فوری طور پر بند کیے جائیں۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر سراج الحق نے میڈیا کو بتایا کہ وفاق سے درخواست کریں گے کہ ڈرون حملے بند کرنے کے لیے مناسب حکمت عملی اختیار کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
مرکزی حکومت سے مایوس نہیں۔ وہ قیام امن کے لییبھر پور کردار ادا کرے گی۔ رکن خیبر پختون خوا اسمبلی شوکت یوسف زئی نے بھی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون حملوں سے خیبر پختونخوا سمیت پورے میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔