خیبر پختونخواہ میں بھی غیر معمولی تبادلوں کا انکشاف

Khyber Pakhtunkhwa

Khyber Pakhtunkhwa

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں بھی افسران کے غیر معمولی تبادلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

دو چیف سیکرٹریز 8 ماہ سے بھی کم عرصہ اپنے عہدوں پر فائز رہ سکے جبکہ محکمہ محنت، تعلیم اور اطلاعات کے 4، 4سیکرٹریز بدلے گئے۔

ڈھائی سال میں صوبے کے 3 آئی جیز کو بھی تبدیل کیا جاچکا ہے جبکہ صوبے میں گریڈ 18،گریڈ 19 اور گریڈ 20 کی درجنوں اسامیاں اب بھی خالی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں خاتون بیورو کریٹ کا ایک ماہ 5 دن کے دوران 4 مرتبہ تبادلہ کیا گیا، فریدہ ترین کا رواں سال 11 فروری سے16 مارچ تک 4 جگہوں پر تبادلہ کیا گیا۔