خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں آج عید الا ضحی

Eid-ul-Azha

Eid-ul-Azha

بنوں (جیوڈیسک) بنوں اور باجوڑ ایجنسی سمیت مختلف علاقوں میں آج عید الضحی منائی جارہی ہے۔ عید کی نماز میں ملک میں امن و امان کے قیام اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

بنوں کے جامع مسجد حافظ جی میں عید کی نماز ادا کردی گئی۔ اور ملکی سلامتی اور امن و امان کے قیام کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عیدمیں آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ مالاکنڈ ایجنسی کے کچھ علاقوں میں عید منائی جارہی ہے۔

باجوڑایجنسی میں عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔ جس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کیے جارہے ہیں۔ باجوڑ ایجنسی میں سرکاری حکام اور سول کالونی خار میں رہائش پزیر لوگ پیر کے روز عید منائیں گے۔