پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں ماہ مئی کے دوران دہشت گردی کے 69 بڑے واقعات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مئی کے مہینہ میں فاٹاور خیبر پختونخواہ میں مجموعی طور پر خودکش حملوں سمیت 69 دھماکے ہوئے۔
جن میں جاں بحق افراد کی تعداد69 اور چار سو کے قریب افراد ان واقعات میں زخمی ہوئے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشتگردی کے چھوٹے بڑے 27 واقعات رونما ہوئے۔
جن میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت اکیس افراد جاں بحق اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے۔ شرپسندوں نے مختلف علاقوں مین تین سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی تباہ کیا۔ جن میں دو ہائی سکول اور ایک پرائمری سکول شامل ہے۔