پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈرون حملے بند کرائے اور اس سلسلے میں اقدامات کرے۔صوبائی حکومت نے تحریک طالبان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خود کش حملے اور بم دھماکے بند کریں،کے پی کے حکومت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکراتی عمل پر ہمیں اعتماد میں لے۔
خیبر پختونخوا حکومت کو وفاقی حکومت مذاکراتی عمل سے لمحہ بہ لمحہ با خبر رکھے، صوبائی حکومت نے کہا کہ طالبان سے دفتر کھولنے کا مطالبہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے کیا گیا، اس کے علاوہ وفاقی حکومت سے ہمارا کہنا ہے کہ طالبان سے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کرے۔ اور جلد از جلد ایسے اقدامات کیے جائیں کہ انسانی جانوں کے زیاں کو روکا جا سکے۔