پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلی پیر صابر شاہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس متعلق صابرشاہ کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اپنے گاؤں سری کوٹ ہری پورمیں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 29 ہزارسے زائد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 33 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔