اسلام آباد (جیوڈیسک) سوئی نادرن کمپنی کے ایم ڈی عارف حمید نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقوں میں پونے تین ارب روپے کی گیس ضائع ہو رہی ہے۔ کنکشنز کی تعداد بڑھنے سے نظام کو بیس فیصد نقصان ہو رہا ہے۔ غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے کیلیے آپریشن شروع کر دیا۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے بریفنگ دی۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی کے علاقوں میں چار فیصد گیس چوری ہو رہی ہے۔
گھریلو اور کمرشل کنکشنز کی تعداد بڑھنے سے سسٹم کو بیس فیصد نقصان ہو رہا ہے۔ عارف حمید نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ہنگو، کوہاٹ اور کرک میں پونے تین ارب روپے کی گیس ضائع ہو رہی ہے۔ امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ان علاقوں سے ریکوری ممکن نہیں۔