خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ

Earthquake

Earthquake

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے شہروں، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہرہ، سوات، شانگلہ، لوئر دیر اور اپر دیر کے علاوہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں میں رات گیارہ بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سیل پر پانچ اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکال آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔