پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے تمام سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے یہ اعلان صوبائی وزیر شہرام خان ترکئی کی سربراہی میں صوابی کے وفد سے ملاقات میں کی۔ انہوں نے بے روزگاری کے خاتمے اور روزگار کے موقع پیدا کرنے کے لئے خود کفالت سکیم کے نام سے نوجوانون کو بلا سود قرضے دینے کی سکیم کا بھی اعلان کیا۔
کسی بینک، ادارے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ حق پروگرام یا کسی دوسری سکیم کے نادہندہ افراد اس سکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔