پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ آئی ڈی پیز کے انتظامات اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اے پی سی بلائی گئی۔
اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان اور دیگر پارلیمانی لیڈرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمانی لیڈرز کی تجویز پر صوبائی حکومت نے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا۔