پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کسانوں کو مفت بیج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلی پرویز خٹک نے اس سال 13 اضلاع میں ریسکیو 1122 کاپروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے پاس پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو ملانے کیلئے ریلوے ٹریک بنانے کا منصوبہ ہے،وفاق سے بات کی ہے، یہ بہتر منصوبہ ہے،جس کیلئے فنڈز درکار ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے میٹروبس منصوبہ قبول کرنے سے معذوری کا اظہار کیا ہے
ہمارے وسائل اتنے بڑے منصوبے کے متحمل نہیں۔ صوبائی وزیر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم وہ فنڈز دیں جو خیبرپختونخوا کا حق ہے۔وزیر بلدیات عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میٹروٹریک کیلئے ریلوے کی زمین دے دیں۔
وزیر تعلیم عاطف خان کا کہنا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر خیبرپختونخوا میں محکمہ تعلیم کی ترقی کو تسلیم کیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور حبیب الرحمن نے شکوہ کیا کہ محکمہ حج کا وزیر ہوں لیکن میری حیثیت پوسٹ مین کی ہے،ایک فرد کو بھی حج پر نہیں بھیجوا سکتا۔