خیبر پختونخوا : سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت

Public hospitals

Public hospitals

یکم جولائی سے خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کئے جائیں گے، رجسٹرار، سینئر رجسٹرار اور ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی عائد کردی گئی۔ سیکرٹری صحت خیبر پختونخوا کی زیرصدارت ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔

جس میں ہیلتھ ریگولیڑی اتھارٹی کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ سینئر ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر کڑی نظر رکھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم لگائے جائیں گے جس کی ماینٹرنگ سیکرٹری صحت کے آفس سے کی جائیگی۔