خیبر پختون خوا حکومت کے تحت کل جماعتی کانفرنس

Conference

Conference

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں کی ماہانہ امداد بیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار ماہانہ کی جائے۔

ملکی اور غیر ملکی ادارے آئی ڈی پیز کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کریں۔ وزیر اعلی خیبر پختون خوا پرویز خٹک کی زیر صدارت شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کی مشکلات کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا۔

کہ دہشتگردی سے متاثرہ صوبے خیبر پختون خوا کو ’’ہارڈ ایریا ‘‘قرار دیا جائے۔ متاثرہ خاندانوں کی ماہانہ امداد بیس ہزار سے بڑھا کر پچاس ہزار ماہانہ کی جائے۔ ملکی اور غیر ملکی امدادی ادارے آئی ڈی پیز کی صورت میں انسانی المیے پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کریں۔