لاہور (جیوڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن جائے۔
لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران رانا مشہور کا کہنا تھا کہ جھوٹا اور غیرملکی قوتوں کے اشارے پر چلنے والا پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتا،عمران خان سب کو جھوٹا کہتے ہیں لیکن خود پر لگنے والے الزام پر خاموش ہیں، جس لڑکی کو ساری دنیا ان کی بیٹی سمجھتی ہےاس پر وہ خاموش کیوں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کا انصاف بھگت رہی ہے، 9اگست کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی کرپشن اور دھاندلی کو وائٹ پیپر کے ذریعے سامنے لائیں گے، جس میں عوام کو بتائیں گے کہ انصاف کی بات کرنے والا خود کتنا کرپٹ ہے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ عمران خان وفاق یا پنجاب حکومت کیا گرائیں گے ہم چاہیں تو 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت بن جائے۔ عمران خان 10 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں ہم 20 لاکھ کارکن پشاور لے جائیں گے۔