خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، اسے نگران حکومت کے قیام میں اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے گورنر کا تعلق فاٹا سے ہو گا۔ اپوزیشن جماعتوں خاص طور پر مسلم لیگ ن نے گورنروں کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر زرداری نے لاہور میں وزیر اعظم سے مشورے کے بعد خیبر پختونخوا کے بھی گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ۔حلف برداری کی تقریب جلد متوقع ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ صوبوں میں گورنروں کی تبدیلی نگران سیٹ اپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔