خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ خان کی تبدیل کا امکان

Shaukat Ullah Khan

Shaukat Ullah Khan

پشاور(جیوڈیسک)خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر شوکت اللہ خان کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے گورنر کیلئے مسلم لیگ ن کے دو سینئر رہنماں اقبال ظفر جھگڑا اور امیر مقام کے ناموں پر غور جا ری ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی تشکیل کے ساتھ ہی خیبر پختونخوا میں گورنر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت میں مشاورت جاری ہے اور نئے گورنر کیلئے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اقبال ظفر جھگڑا اور مرکزی سینئر نائب صدر امیر مقام کے نامور پر غور کیا جا رہا ہے ۔