خیبر پختون خوا کی گورنر شپ کیلئے اعتماد کیا تو چیلنج قبول کر لوں گا، ارباب خضر

 Arbab Khizar

Arbab Khizar

پشاور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما ارباب خضر حیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کیلئے گورنر کوئی نام فائنل نہیں ہوا، گورنر کی نامزدگی وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

صحافیوں سے گفتگومیں ارباب خضر حیات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ میں نئے گورنر کے نام پر کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی قیادت جو فیصلہ کریگی سب کو قبول ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی قیادت نے مجھ پر اعتماد کیا تو چیلنج سمجھ کر ذمہ داری قبول کر وں گا۔