پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی تو سیع کردی۔
صوبائی محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی میں 3 ماہ کی تو سیع کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق کورونا کی صورتحال کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع وزیراعلیٰ اورماہرین صحت کی مشاورت سے کی گئی ہے، ہیلتھ ایمرجنسی میں توسیع یکم اپریل سے ہوگی اور 30 جون تک نافذ رہے گی۔