پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبرپختونخوا میں بھارتی ڈیلٹا کورونا وائرس کے مزید 16 جبکہ برطانوی کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کا شکار 50 مریضوں کے نمونے تشخیص کے لئے اسلام آباد بھیجے گئے تھے، جن میں سے 16 افراد کے نمونوں میں بھارتی ڈیلٹا جب کہ 5 میں برطانوی کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے، کوررونا کا شکار افراد میں سے بیشتر کا تعلق پشاور سے ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد میں سے کئی مسافروں کے ٹیسٹ تشخیص کے لئے بھیجے گئے تھے۔ جن میں ان کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکریڑی صحت سید امتیاز حسین شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی اور برطانوی وائرس کیسز کا سامنے آنا تشویش ناک ہے،عوام احتیاط کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں تاکہ کورونا پر قابو پایا جاسکے، سیکریڑی صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کروائیں تاکہ اس مہلک مرض سے بچا جا سکے۔