خیبر پختونخوا میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے

Dengue Patient

Dengue Patient

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد رواں سیزن میں مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 229 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں، گزشتہ روز پشاور سے 121، صوابی اور کرک سے 20، 20 ،ہنگو سے 19، ہری پور سے 17، مانسہرہ سے 9، شانگلہ سے 7، چارسدہ سے 6، 6، مردان سے 2 جب کہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈینگی کا ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں مصدقہ ڈینگی کیسز 3 ہزار 796 ہوگئے۔ جن میں سے 2 ہزار 299 صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 493 ہے جن میں 228 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 52، نارتھ ویسٹ جنرل اسپتال میں 5، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 20، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 25، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ایک، پولیس سروسز اسپتال میں 5، باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی میں 3، مردان میڈیکل کمپلیکس میں 26، مفتی محمود میموریل اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں 6، ایوب ٹیچنگ اسپتال میں 15، شاہ عبداللہ ٹیچنگ اسپتال مانسہرہ میں 9 اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں 22 مریض زیر علاج ہیں۔