پشاور (جیوڈیسک) مرکزی حکومت نے خیبرپختونخوا شرماہی داروڑہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ دیر کیلئے 33 ارب روپے منظور کئے، جس سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
پشاور سے جاری سرکاری ہینڈ آوٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے خیبر پختونخوا کے شرماہی داروڑہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ دیر کیلئے 33 ارب روپے منظور کئے ہیں، اس پروجیکٹ سے 150 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، جس سے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔