خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام پورے پاکستان کے لئے مثالی ہوگا۔ ندیم ہارون خان
Posted on December 4, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نظام پورے پاکستان کے لئے مثالی ہوگا، پاکستان کے تین صوبے سونامی میں بہہ جائیں گے،ملک میں کرپشن کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں نیا احتساب نظام لارہی ہے، جس میں سب کا احتساب ہوگا،اگرپی ٹی آئی کا وزیر بھی کرپشن میں ملوث ہوا تو ان کا بھی احتساب ہوگا۔
صوبے میں کرپشن ختم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف قصور کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخواکا احتساب نظام نیب جیسا نہیں ہوگا کہ جس کے اپنے چیئرمین کرپشن میں ملوث ہوں۔ بیواؤں، یتیمو ں اور معذور افراد کے لیے ایک فاؤنڈیشن بنائی ہے، جس سے ان کی مدد کی جائیگی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com