خیبر پختونخوا میں ایل پی جی کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی

LPG

LPG

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ صوبے میں ایل پی جی کی قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔ خیبر پختونخوا میں ایل پی جی کمپنیوں نے نئی قیمت پر گیس کی فروخت شروع کردی۔

چیئرمین پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہ کمپنیاں من مانی قیمتیں وصول کررہی ہیں۔ اوگرا بااثر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔ عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 65 روپے ہے۔

ٹیکس اور کمپنیوں کا منافع ملا کر 102 روپے خوردہ قیمت مقرر ہے۔ تاہم کراچی اور لاہور میں ایل پی جی 170 جبکہ مری میں180 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپنیاں مافیا بن چکی ہیں۔ جبکہ لائسنس اور کوٹہ منسوخ کرنے کے اختیارات کے باوجود اوگرا ان کے خلاف کچھ نہیں کر پارہی۔ جس کی وجہ سے یہ صنعت تباہ ہو رہی ہے۔