خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف کی مشاورت

PTI

PTI

پشاور(جیوڈیسک)تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں حکومت کی تشکیل اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز خٹک ، صوبائی صدر اسد قیصر، عاطف خان ، اورشاہ فرمان پر مشتمل کمیٹی کو حکومت سازی کے لئے مختلف جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

کمیٹی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گی۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے لیکن حکومت سازی کے لئے اسے دوسری جماعتوں سے اتحاد کرنا ہو گا۔