پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوامیں انیس ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ خیبر پختونخوامیں میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے تین مختلف مراکز میں ہونیوالے انٹری ٹیسٹ میں انیس ہزار 484 امیدواروں نے حصہ لیا۔
ٹیسٹ کیلئے پشاور، ایبٹ آباد اورسوات میں مراکز بنائے گئے تھے۔ پشاور مرکز میں 13 ہزار 818، ایبٹ آباد میں دوہزار 935 اورسوات میں دوہزار 737 امیدواروں نے حصہ لیا۔ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان اگلے 36 گھنٹوں میں کیا جائیگا۔