پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک وفاق اور پنجاب پر دل کھول کر برسے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے بھائی کے خلاف لب کھولے تو سب کچھ کہہ ڈالا۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ حق مانگنے والوں پر غداری کی مہر لگا دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اپنا حق ضرور لیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اقتصادی راہداری کے حوالے بھی خاصے ناراض نظر آئے اور وفاق کو خوب لتاڑا۔ ہمیں ایک روڈ پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔
حق نہیں دینا تو وفاق اقتصادی راہداری کہیں اور لے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی چھ سو میگاواٹ بجلی چوری ہو رہی ہے ملک کو تماشا بنا دیا گیا ہے۔