پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں اراکین اسمبلی خود ہی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اراکین اسمبلی بلاول آفریدی اور شفیق شیر نے افطار پارٹی میں شرکت کی جب کہ افطار پارٹی میں ایس او پیزکی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ ماسک پہنا گیا اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا۔
دوسری جانب پارلیمانی لیڈربی اے پی خیبرپختونخوا اسمبلی بلاول آفریدی کا کہنا ہےکہ افطار پارٹی میں کورونا ایس اوپیز کے تحت شرکت کی۔