پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پخونخوا میں وزارتوں کے لئے پانچ ناموں کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف نے وزارتوں کے لئے ڈاکٹر امجد ، شوکت علی شاہ، شاہ فرمان ، اسرارالحق گنڈاپور اور علی امین کے ناموں پر اتفاق کر لیا ہے۔
تحریک انصاف کے پرویز خٹک صوبے میں وزیر اعلی کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ کابینہ مکمل پر ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر حکومتی مشینری کام شروع کردے گی۔ تحریک انصاف خیبر پختون خوا میں اکثریتی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے۔