خیبر پختون خوا کی مساجد اور مدارس کے افغان آئمہ کو ہٹانے کا فیصلہ

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مساجد اور مدارس میں فرائض انجام دینے والے 226 افغان آئمہ اور اساتذہ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کےحکام کے مطابق افغان آئمہ اور اساتذہ کو ہٹانے کے لیے آئی جی پولیس اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ افغان آئمہ اور اساتذہ کی جگہ پر مقامی افراد کو تعینات کیا جائے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس سے متعلق تجاویز بھی وفاقی حکومت کو بھیجی ہیں۔