خیبر پختونخوا: بیشتر علاقوں میں مطلع صاف بالائی علاقوں میں ابر آلود رہے گا

Pakhtunkhwa

Pakhtunkhwa

پشاور (جیوڈیسک) پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پختونخوا میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ر ہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔