خیبر پختونخوا : تحریک انصاف17 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

Provincial Assembly

Provincial Assembly

خیبرپختونخوا(جیوڈیسک) کی صوبائی اسمبلی میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق اس بار بھی مخلوط حکومت بننے کے امکانات نظر آرہیہیں۔ اس وقت تک پاکستان تحریک انصاف سترہ نشستوں پر کامیابی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو سات سات سیٹیں ملی ہیں۔ ن لیگ کے پانچ امیدوار جیتے۔تحریک انصاف کے امیدواروں نے پشاور، سوات اور نوشہرہ سمیت مختلف حلقوں میں میدان مارا۔ جماعت اسلامی سات نشستوں پر کامیابی سے دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ جماعت اسلامی کے امیدواروں نے لوئر اور اپر دیر میں کامیابی حاصل کی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 9 حلقوں میں جیت سمیٹی۔ سابق حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے امیرحیدرخان ہوتی نے میدان میں اپنی سیٹ حاصل کر لی جبکہ مردان سے ہی اے این پی کے گوہر علی شاہ نے بھی حریفوں کو پیچھے چھوڑا۔ چھ حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ قومی وطن پارٹی کے تین امیدوار جیت گئے۔ مسلم لیگ (ن) کے حصے میں پانچ سیٹیں آ سکیں۔