پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے بیورو کریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران عدلیہ سے نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران وفاقی اور صوبائی حکومت سے لئے جائیں گے تاہم ریٹرننگ افسران کی تعیناتی الیکشن کمیشن خود کریگا۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پہلے ہی عدلیہ سے ریٹرننگ افسران نہ لینے کا فیصلہ کر رکھا ہے، خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات آئندہ برس مارچ کے آخر میں متوقع ہیں۔