خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے سے دستبردار

khyber Pakhtunkhwa Assembly

khyber Pakhtunkhwa Assembly

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختون خوا حکومت بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرانے سے دستبردار ہوگئی۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ لکھ کر اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر اپنی آمادگی سے آگاہ کردیا۔

پشاور میں خیبر پختون خوا کے وزیر بلدیات عنایت اللہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات اپریل میں کرانے کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مراسلہ لکھا ہے۔

عنایت اللہ نے بتایا کہ خیبر پختون خوا حکومت بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر بھی انتخابات کرانے پر رضامند ہے۔ حکومت نے انتخابات کے لیے تمام تیاریاں کر رکھی ہیں۔ بلدیاتی نظام کا ڈھانچہ اور حلقہ بندیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے بلدیاتی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں۔