پشاور(جیوڈیسک) نئے مالی سال کے لئے خیبر پختونخوا کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ بجٹ 17یا 18جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی شوکت یوسف زئی نے کو بتایا کہ نگراں حکومت نے خیبر پختونخوا کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
بجٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی نے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔خیبر پختونخوا کا بجٹ برائے سال 14-2013 جون کی 17 یا18تاریخ کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
شوکت یوسف زئی کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے گااور کسی ضلع کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔