خیبر پختونخوا:اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم پر ڈیڈ لاک

SENEAT

SENEAT

اسلام آباد (جیوڈیسک) سینٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم کیلئے پیر کو ہونے والے مذاکرات کے دو دور ناکام ہو چکے ہیں۔ نشستوں کی تقسیم پر اپوزیشن جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ سینٹ انتخابات کیلئے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں میں سیٹوں کی تقسیم پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پیر کو مسلم لیگ ن، جے یوآئی، قومی وطن پارٹی، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے لیکن یہ مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یوآئی سینٹ میں جنرل اور ٹیکنو کریٹ کی ایک ایک نشست کے مطالبہ پر بضد ہیں جبکہ پیپلز پارٹی بھی ایک جنرل نشست پر اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے۔ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں مذاکرات کا حتمی دور آج ہوگاجس میں برف پگھلنے کا امکان ہے۔